Buy website traffic cheap


پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کی طرف سے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گَئی ہے کہ نیوزی لینڈ روانگی سے پہلے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں

قومی کرکٹرزکونیوزی لینڈ میں بھی سخت کوویڈ پروٹوکولزکا سامنا کرنا پڑے گا۔

14 روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔