Buy website traffic cheap


اب گیم کھیلتے ہوئے کینسر پر تحقیق میں مدد کیجئے

 بولونا، اٹلی: اب ایک گیم کھیلتے ہوئے آپ کینسر کی تحقیق میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس کی پشت پر کرواؤڈ اور ڈسٹری بیوٹنگ کمپیوٹنگ کا تصور کارفرما ہے۔

مختلف کمپیوٹروں یا اب موبائل فون پر گیم کھیل کر کسی بڑے سائنسی مسئلے کو حل کرنے کا تصور 15 سال پرانا ہے۔ سب سے پہلے سیٹی ایٹ ہوم کے تحت گھریلو کمپیوٹروں کی پروسیسنگ قوت کو استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد کمپیوٹروں پر فارغ وقت میں پروٹین فولڈنگ کے عمل کو ممکن بنایا گیا اور اب جینگما نامی ایک نیا گیم ایپس کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

آئی اویس اور اینڈروئڈ دونوں کے لیے یہ ایپ حال میں لانچ کی گئی ہے۔ اس میں موجود گیم حقیقی دنیا کے سائنسی ڈیٹا کو ظاہر کرتے ہیں جن میں جنییاتی سیکویئنس میں تبدیلی کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں اس سے چھاتی کے سرطان کے جینیاتی پہلو پر تحقیق میں مدد ملے گی۔