وزیراعظم نے معیشت اور مہنگائی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت اورمہنگائی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس آج وزیراعظم ہاو¿س میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے، جب کہ وفاقی وزراءکو عوامی مشکلات کے تدارک کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کے حوالے سے ہدایات دی جائیں گی