Buy website traffic cheap


وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا ظفر زبیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے ظفر زبیری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی کے ان کارکنوں میں شمار ہوتے تھے جو دو دہائیاں قبل ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ظفر زبیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےجمعرات کو وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ظفر زبیری کے انتقال کی خبر سن کر دل گرفتہ ہوں،ظفر زبیری کے انتقال سے تحریک انصاف ایک مخلص اور بے لوث کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔

وزیر خارجہ نے ظفر زبیری کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔