Buy website traffic cheap


کورونا وائرس کاخطرہ:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائر س کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قومی سلامی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ‘عمران خان نے کہا ہے کہ اس وبا کی روک تھام کیلئے پہلے سے ہی الرٹ ہیں وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں؟ اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل ا?ف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔