Buy website traffic cheap

وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جب کہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ساڑھے 3بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ اور سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دےگی، جبکہ کابینہ سے نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔اس کے علاوہ وفاقی کابینہ پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی جبکہ برطانوی شہری عبدالقادر احسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ ای او بی آئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین تقرری کی بھی منظوری دے گی جبکہ چین کے نیشنل ڈیولپمینٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے درمیان صنعتی تعاون کے دستخطی معاہدے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔