Buy website traffic cheap

سعودی ولی عہد

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد ایوانِ صدر پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاﺅس سے ایوان صدر پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔معزز سعودی مہمان کو بگھی میں ایوان صدر پہنچے ۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج ایوان صدر میں ظہرانہ دیا جائے گا ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاﺅس سے ایوان صدر کیلئے روانہ ہو گئے، وزیراعظم عمران خان بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔معزز سعودی مہمان کو بگھی میں ایوان صدر لے جارہا ہے ۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان خوشگوار موڈ میں بھگی میں سوارہیں۔ سعودی ولی عہد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ون ٹو ون ملاقات کرینگے جبکہ تقریب میں صدر مملکت سعودی ولی عہد کو پاکستان کے سب سے بڑا سول ایوارڈنشان پاکستا ن سے بھی نوازیں گے۔