Buy website traffic cheap

PM Imran Khan, CM Punjab, Usman Buzdar, Meeting, Inflation, Mafias

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات کی ہے اور صوبہ بھرمیں مصنوعی مہنگائی کرنیوالے، ذخیرہ اندوزروں اورملاوٹ کرنیوالے مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیدیا ہے.

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران نے پنجاب حکومت کو ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز پر 15 ارب کا پیکیج دیا ہے۔ آٹا اور چینی کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اشیاء خوردونوش کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔