
وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ جس میں پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔