Buy website traffic cheap

برطانوی پارلیمانی وفد

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمانی وفد کی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے سعید وارثی نے برطانوی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعید وارثی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری،نعیم الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ سعیدوارثی نے وزیراعظم کی قیادت اوروژن پر اعتماد کا اظہارکیا اورمختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی۔سعید وارثی نے معیشت کی بہتری،گڈگورننس اورغریت کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدامات کو سراہا،ملاقات میں کشمیر میں بھارتی فورسزکے جارحانہ رویے اورمودی سرکارکے جنگی جنون پربھی گفتگوہوئی۔