PM Imran Khan, PSL5, Foreign Players, Cricketers, Legends, Meetings

وزیراعظم عمران خان سے معروف غیرملکی کرکٹرزکی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 میں شرکت کیلئے آنیوالے معروف سابق لیجنڈری غیرملکی کرکٹرزنے وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز زور و شوری سے جاری ہیں، غیر ملکی کرکٹرز نے لیگ کی رونقیں بڑھائی ہوئی ہیں۔ آج وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سابق لیجنڈ کرکٹرز نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں سر گریگ چیپل، سر ویوین رچرڈز، شین واٹسن شامل تھے۔ ملاقات میں ذاکر خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سابق لیجنڈز کرکٹرز کی ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے عظیم سابق بلے باز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور کی یادیں بھی تازہ کیں۔