Buy website traffic cheap

عمران خان

وزیراعظم عمران خان اور نوازشریف نے گزشتہ سال کتنا ٹیکس دیا

لاہور(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 30 جون 2018 کو ختم ہونے والے مالی سال میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی جانب سے جمع کرائے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات پر مشتمل پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017 جاری کر دی جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1 لاکھ 3 ہزار روپے اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 2 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔ٹیکس ڈائریکٹری 2013 کے عام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کی ٹیکس تفصیلات پر مشتمل ہے۔ اراکین قومی اسمبلی میں جہانگیر خان ترین 9 کروڑ 73 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست جبکہ اراکین سینیٹ میں طلحہ محمود 4 کروڑ 31 لاکھ روپے ٹیکس ادا کر کے سر فہرست رہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے 1 کروڑ 2 لاکھ روپے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثنا اللہ زہری نے 1 کروڑ روپے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 80 لاکھ 72 ہزار روپے، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور موجودہ وزیر دفاع نے 9 لاکھ 29 روپے ٹیکس ادا کیا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 37 لاکھ 89 ہزار روپے، صدر عارف علوی نے ذاتی اور کاروباری آمدن پر 18 لاکھ 6 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ۔