Buy website traffic cheap

تحریک انصاف

وزیراعظم عمران خان کاآج قوم سے خطاب متوقع

اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کاآج قوم سے خطاب متوقع ہے،وزیراعظم ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امورپربات کرسکتے ہیں۔وزیراعظم کے خطاب سے متعلق ترجمان یاسرکاری سطح پرکچھ نہیں بتایاگیا۔نجی چینل کے مطابق وزیراعظم کارکارڈ پیغام آج رات نشر کیا جائے گا،کئی رہنماؤں کی طرف سے وزیر اعظم کو ابھی انکشافات نہ کرنے کامشورہ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ تفتیش متاثرہوسکتی ہے ابھی انکشافات نہ کریں،قوم سے خطاب کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کرپشن سے متعلق گزشتہ روزعوام کواہم پیغام دینے کااعلان کرچکے ہیں۔