Buy website traffic cheap


وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد گیس صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں اضافی وصول کیے گئے مزید 46 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی اووربلنگ کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اووربلنگ کی وجوہات اور گیس کی طلب و فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس پریشر اور بھجوائے گئے بلوں کے درمیان فرق کا موازنہ کر کے وصول شدہ اضافی رقم واپس کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق زائد وصولیوں کی واپسی کی مد میں فروری سے مارچ 2019 تک 5 کروڑ روپے واپس کیے گئے، رواں برس گیس صارفین کو مزید 46 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے۔