Buy website traffic cheap


نون لیگی رہنماﺅں پر حملہ، مریم اور بلاول کی مذمت

آج پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مسلم لیگ نون کے رہنماﺅں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے کیئے گئے حملے کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے مذمت کی ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد میں واقع سندھ ہاﺅس پہنچیں، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔سندھ ہاﺅس میں پی ڈی ایم کے اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے جن کے لیئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جس کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوا جس میں دونوں رہنماﺅں نے پی ٹی آئی کارکنوں کی غنڈہ گردی کی مذمت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج تو آپ کے لوگوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان غنڈوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مل کر مقابلہ کریں گے، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے پی ٹی آئی بوکھلا چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر کے پی ٹی آئی اپوزیشن کو نہیں ڈرا سکتی، عمران خان اس سطح پر گرچکے کہ کرائے کے بندوں سے اپوزیشن پر حملے کرا رہے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پی ٹی آئی کے حملے کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

ی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے خطاب کرنے والے مسلم لیگ نون کے رہنماﺅں پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے احسن اقبال کے سر پر جوتا مارا، مریم اورنگزیب کو لات ماری جبکہ مصدق ملک کو دھکے دیئے۔اس موقع پر ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کے واقعات دیکھنے میں آئے۔