Buy website traffic cheap

شہبازشریف

لیگی صدر شہبازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، پولیس نے خاردار تاریں اور کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دئیے۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز آج دلائل دیں گے، اس سے قبل گزشتہ پیشی کے موقع پر شہباز شریف پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔واضح رہےکہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں۔نیب نے شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا جنہیں 4 ماہ اور 14 روز بعد ضمانت پر رہا کیا گیا اور 18 فروری کو ان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔