Buy website traffic cheap

Peshawar Police Lines Blast: Injured DSP Fazlur Rehman martyred

پشاور پولیس لائنز دھماکا: زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان شہید ہوگئے

پشاور: پولیس لائنز مسجد دھماکے میں زخمی ڈی ایس پی فضل الرحمان انتقال کرگئے۔پشاور پولیس کےمطابق ڈی ایس پی فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ڈی ایس پی فضل الرحمان کا تعلق مردان کے علاقہ منگادرگئی سے ہے۔پولیس کے مطابق پولیس لائنز مسجد کے دھماکے میں شہدائ کی تعداد 86 ہوگئی، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری کو ہوا تھا۔