Buy website traffic cheap


بھارت میں ڈیڑھ لاکھ بجلی کا بل آنے پر غریب کسان خود کشی کر لی

نئی دہلی :بھارت میں ایک کسان نے بجلی کی بل حد سے زیادہ آنے پر موت کو گلے لگا لیا، اہل خانہ کا الزام ہے کہ بحث کے دوران محکمہ بجلی کے افسران نے انہیں تھپڑ مارا تھا،بھارتی ریاست علی گڑھ کے اترولی تحصیل کے گاں سنیرا میں ایک 50سالہ کسان نے خودکشی کرلی ہے کیونکہ اسے1500کے بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بجلی کا بل بھیج دیا گیا تھا۔

باھرتی مےڈےا کے مطابق متوفی کسان کے بھتیجے رام چرن اور خاندان کے دیگر افراد نے تھانہ برلا میں درج کرائی گئی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ بجلی کے بل میں1500روپے کی رقم کو غلط طریقے سے 1لاکھ 50ہزارروپے دکھایا گیا تھا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ افسران گھر پر آئے اور انہیں 1لاکھ 50ہزار روپے کا بجلی بل تھما دیا

جب رام جی لال نے محکمہ بجلی کے افسران سے کہا کہ ان کے پاس ادائیگی کرنے کے لیے اتنے پیسے نہیں ہیں اور انہوں نے بل کو ٹھیک کرنے کا بھی کہا جس پر ایک افسر نے مبینہ طور پر انہیں تھپڑ مار دیا،متوفی رام جی لال کے ایک خانہ کے مطابق جب ساری کوششیں ناکام ہو گئیں، تو تھک ہار کر انہوں نے پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی،بعد ازاں متوفی کے لواحقین اور مقامی افراد نے بجلی محکمہ کے دفتر کے سامنے لاش رکھ کر واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ضروری کارروائی اور تحقیقات کے بعد کوئی قدم اٹھایا جائے گا،اترولی کے ایس ڈی ایم پنکج کمار نے کہا کہ قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔