Buy website traffic cheap


صاحبہ نے بھی عمر شریف کیلئے دعاوں کی اپیل کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صاحبہ نے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔انہوں نےانسٹاگرام پر عمرشریف کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے لیجنڈ عمر شریف کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔‘

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کا مکمل علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر ثقافت سندھ سردار شاہ نے کہا کہ عمر شریف جس اسپتال میں جہاں علاج کرانا چاہیں سندھ حکومت مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کی بیماری کا سن کر افسردہ ہوں، ہماری نیک خواہشات عمر شریف کے ساتھ ہیں، امید ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔