Buy website traffic cheap


وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے لیے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان، حکومت اور اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ق لیگ سمیت 180 سے زائد ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبر چترالی اور پی ٹی ایم کے رکن محسن داوڑ بھی اجلاس میں شریک ہوئے تاہم انہوں نے ووٹ نہیں دیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اس کے ارکان اجلاس میں شریک ہی نہ ہوئے جس کے نتیجے میں عمران خان کو ایک بھی ووٹ مخالفت میں نہیں ملا۔اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے کے تحت کارروائی ہوئی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان دستور کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے مطابق وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

ووٹنگ کے لیے ایوان کی ڈویڑن کی گئی جس سے قبل 5 منٹس کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ تمام ارکان کے ایوان میں آنے کے بعد قومی اسمبلی ہال کی تمام لابیاں مقفل کردی گئیں۔وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے والے اسپیکر قومی اسمبلی کی دائیں جانب لابی میں ڈویڑن نمبر کے ساتھ چلے گئے۔ عدم اعتماد میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ عبدالکبر چترالی نے ووٹنگ کے عمل سے گریز کیا اور گھنٹیاں بجنے کے دوران ایوان سے باہر چلے گئے۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تو انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے تھے لیکن ا?ج ان کے 2 ووٹ زیادہ ہوگئے اور انہوں نے 178 ووٹ حاصل کیے۔ نتیجے کے اعلان کے ساتھ ہی ایوان وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اب یہ نتیجہ صدر مملکت کو تحریری طور پر نتیجہ ارسال کیا جائے گا اور اجلاس برخاست کردیا جائے گا۔اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں بینرز اٹھائے جن پر نواز شریف اور آصف زرداری کی تصاویر کے ساتھ “نوٹ کو عزت دو” کا نعرہ درج تھا۔ حکومتی ممبران نے اپوزیشن بنچوں پر نوٹ کو عزت دو کے کتبے رکھ دیے۔قبل ازیں حکومتی ارکان نے لابی میں ناشتہ کیا۔ ان کی حلوہ پوری، پراٹھے، چنے اور چائے سے تواضع کی گئی۔ خواتین ارکان کی جانب سے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔وزیراعظم کی حمایت میں پہلا ووٹ عامر لیاقت نے دیا۔ انہوں نے سب سے پہلے وزیراعظم کے حق میں اپنا نام درج کروایا۔ انہوں نے ایوان میں نعت بھی پیش کی۔
پرویز خٹک محسن داوڑ کی نشست پر پہنچے اور ان سے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کی درخواست کی۔سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے لیے صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا۔

وزیراعظم کے لیے 172 ووٹ لازمی

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنا تھی لیکن انہوں نے 6 ووٹ زیادہ حاصل کیے۔