Buy website traffic cheap


وزیر اعظم کا 2549اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے 2549اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا،

83741شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کوضروری کاروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا،

پی ایم ڈی یو کے مطابق مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا

43351شکایات 773وفاقی اداروں کو کھولی جا ئیں گی،صوبائی حکومتوں کی 40415شکایات 2450اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی

وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات آئیسکوکے خلاف 3181شکایات کھولی جائیں گی

صوبائی سطح پر 1606پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں (کے ایس ڈبلیو پی)کی874اوربلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130شکایات سر فہرست ہیں،عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔