Buy website traffic cheap


سندھ میں رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پابندی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کسی کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ صرف ہسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 413 افراد سامنے آچکے ہیں جب کہ ایک مریض کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پور ے صوبے میں 23 مارچ سے 15 روز کے لیے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، اس دوران تمام تجارتی مراکز، پارکس اور تفریحی مقامات بند ہیں۔اب سندھ حکومت نے شہریوں کی نقل و حرکت کو مزید محدود کرنے لے لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے مطابق آج سے 13 روز کے لیے صوبے میں رات 8 سےصبح 8 بجےتک کھانے پینے کی اشیا اور پرچون کی دکانیں بھی بند رہیں گی تاہم ہسپتال 24 گھنٹے کام کرتےرہیں گے جب کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو ہی کھلنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق رات 8 بجے سے صبح 8 بجے کے دوران کسی کو بھی سڑک پرآنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف طبی ضرورت پر مریض کو ہسپتال لے جایا جا سکےگا ۔