Buy website traffic cheap


جائیداد کا تنازع،چچا بھتیجا ایک دوسرے کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جائیداد کے تنازع پر چچا اور بھتیجے نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں اسلم نامی شخص نے دکان میں بیکری بنا رکھی تھی جس کی ملکیت پر اس کا اپنےچچا سے تنازع تھا، چچا ارشد بیکری پر آیا اور اس دوران دونوں میں جھگڑا ہواجس پر دونوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجےمیں چچا اور بھتیجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ شدید زخمی ہونے والا بیکری ملازم وسیم ہسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔

پولیس نے مقتول وسیم کے بھائی کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔