Buy website traffic cheap


اسلام آباد کا پشاور کو جیت کیلئے 159 رنز کاہدف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دیدیا-

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں پہلی بار ایک دوسرے سے مدمقابل ہیں۔پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے ایک میچ جیت سکی ہے اور 2 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔