Buy website traffic cheap


پی ایس ایل6، ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا پلان جاری

کراچی:یفک پولیس کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا گیا ہے۔20فروری سے 7مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے میچ کھیلے جائیں گے۔

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیورسٹی روڈ سے ایکسپو ٹرننگ کی جانب سر شاہ سلیمان روڈ سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ٹریفک یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا

حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کارساز سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈالمیا روڈ ملینئیم سے اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیورسٹی روڈ / نیو ٹاون ٹرننگ اسٹیڈیم سگنل چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا

بلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔میچز کے دنوں میں سہراب گوٹھ سے لیاقت آباد نمبر 10 ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، حسن اسکوائر سے نیپا، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈپر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کارساز سے اسٹیڈیم، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، ملینیم تا نیو ٹاون ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری گاڑیوں /موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں۔