Buy website traffic cheap


پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں کروانے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز جون میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،پی بی بی نے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز جون میں کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچزرواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور چھ فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔

پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اورلاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے رابطہ کرے گا۔