Buy website traffic cheap

علی ترین

پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے خرید لی ہے انہوں نے یہ ٹیم تقریباََ 73 کروڑروپے میں خریدی. یہ پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز ہے. پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم تقریبا 73 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان کنسروشیم کے مالک علی ترین نے خرید لی ہے۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطان سے پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اگر ٹیم کے لیے نیاخریدار نہ ملا تو بورڈ خود ہی ٹیم کو چلائے گا۔پاکستان تحریک انصاف رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خرید لی ہے تاہم ابھی انہوں اس کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن ماضی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں توا س کا پرانا نام ہی برقرار رکھیں گے ۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے پاکستان سپرلیگ کی چھٹی ٹیم خریدنے میں دلچسپی کا اظہارکردیا ہے اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سی آفیشلز سے اس سلسلے میں3،2 ملاقاتیں کر چکا ہوں. ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں. کرکٹ کا کھیل پاکستان میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے. یادرہے کہ گزشتہ سال ملتان سلطان کو باون کروڑروپے میں خریداگیا تھا . رواں سال بینک اوردیگرواجبات ادانہ کرنے اورکرپشن چارجزکی وجہ سے ملتان سلطان کے سابقہ مالکان سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے. علی ترین جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے فروغ کےلیے پہلے ہی کام کررہے ہیں. پی سی بی حکام کے مطابق ابھی تک علی ترین نے باقاعدہ درخواست نہیں دی لیکن چھٹی ٹیم کا فیصلہ باقاعدہ ٹینڈرکے ذریعے کیا جائیگا.