Buy website traffic cheap

پی ایس ایل

پی ایس ایل انتظامات سست روی کا شکار، پی سی بی اہم ترین فیصلہ نہ کرسکا

لاہور(ویب ڈیسک): پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کی فروخت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تک جمع کرائی جانے والی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈز کھول لی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں دیکھا جا رہا ہے کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر کون سے امیدوار تقاضوں پر پورا اترتے ہیں، بعد ازاں کوالیفائی کرنے والی کمپنیز سے فنانشل بڈز کا جائزہ لے کر بات چیت کی جائیگی لہٰذا اس کام میں 4روز بھی لگ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پہلے اشتہار میں بڈز کھولنے کی تاریخ 30نومبر تھی جو بعد ازاں 7دسمبر کردی گئی تھی، ترمیمی اشتہار میں 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر ہوئی، ابتدائی3سال کیلیے نشریاتی حقوق 15ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے جب کہ پی سی بی آئندہ مدت کیلیے 40ملین ڈالر کی آس لگائے بیٹھا ہے۔

رتھ ٹیسٹ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلے روز کا کھیل ختم
لاہور(ویب ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالیے۔
ذرائع کے مطابق :آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پرتھ ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مارکس ہیرس اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 112 رنز کی شراکت قائم کی تو فنچ 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنا کر جیسپرت بمبرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر عثمان خواجہ خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مارکس ہیرس کی اننگز بھی 70 رنز تک محدود رہی۔ شان مارش 45، پیٹر ہینڈکوم 7 اور ٹریوس ہیڈ 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ٹم پین 16 اور پیٹ کمنس 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور ہانوما ویہاری نے 2،2 جب کہ جیسپرت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔