Buy website traffic cheap

PSL5, Multan Sultans, Karachi Kings, Multan Stadium, Match, Target

کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر ملتان سلطانزکیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانزکیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں آج پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کچھ دیرکے بعد کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا چوتھے سیزن کا دھوم دھام سے آغاز ہو گیا ہے اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں چوکوں چھکوں کی بہار آ گئی ہے۔ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلیں جائیں گے اور پہلا میچ جنوب کی پہچان ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔ ڈیرین سیمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ’سپہ سالار‘ سرفرازاحمد بھی جیت کا عزم لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔