Buy website traffic cheap


پی ایس ایل فائیو کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی

 

لاہور(ماینٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل فائیو کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹکٹس کی فروخت(کل) منگل سے شروع ہورہی ہے۔

نجی کوریئر سروس کمپنی کے تحت کراچی سمیت 38شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی، نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کراچی میں سب سے زیادہ 26مراکزسے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے، ٹکٹس صبح 9سے شام 7بجے تک دستیاب ہوں گے۔ایک قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹس دستیاب ہوں گے،

کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزارروپے رکھی گئی ہے، آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی،ٹکٹ مخصوص ایکسپریس برانچز پر دستیاب ہوں گے،یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کا آغاز ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ 4 شہروں میں 20 فروری سے 22 مارچ تک سجے گا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔