Buy website traffic cheap


ڈبل سم والے موبائل صارفین کے لیے پی ٹی اے کے اہم احکامات آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے دو سم اورآئی ایم ای آئی کوڈ والے انٹرنیشنل موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھا کر 15 ستمبر کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ہفتے قبل پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 2 سم والے تمام صارفین کو اپنا آئی ایم ای آئی 31 اگست تک رجسٹر کرنے کا کہا تھا۔پی ٹی اے نے اس وقت کہا تھا کہ کئی صارفین ایسے ہیں جن کے پاس ڈوئل سم موبائل فونز ہیں تاہم انہوں نے ان میں سے ایک ہی کا آئی ایم ای آئی رجسٹر کرایا ہے، کئی صارفین دوسری سم کا آپشن استعمال نہیں کرتے اور انہوں نے اس کا آئی ایم ای آئی ہی رجسٹر نہیں کرایا۔واضح رہے کہ آئی ایم ای آئی نمبررجسٹرڈ کروانے سے چوری شدہ فون کو ملک میں کسی بھی نیٹ ورک تک رسائی سے روکا جاتا ہے۔ صارفین 15 ہندسوں کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر میسج کرکے اسے رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔