Buy website traffic cheap


پی ٹی آئی رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نےقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

نجیب ہارون نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔مستعفی ہونے والے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔