خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے والا پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا رکن گرفتار
پشاور: خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے والے تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما کی غیراخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے پر تحریک انصاف سوشل میڈیا کے رکن فیاض خلیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کردیا، جب کہ عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
دوسری جانب ملزم فیاض خلیل کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکن فیاض خلیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے، ان کی رہائی کے لئے وکلائ سے مشاورت کی جارہی ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔