Buy website traffic cheap

احتجاج

احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ جاری

لاہور (ویب ڈیسک) آسیہ بی بی کی رہائی پر ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاج کے دوران شرپسند عناصر کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں کی ملک بھر کے مختلف شہروں سے گرفتاریاں ہورہی ہیں. اسلام آباد سے 230 مظاہرین کیخلاف دو نئے مقدمات درج کرکے دس مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ مقامی رہنماوٴں محمود الرحمان اور رضوان رضوی کیخلاف بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں.
وفاقی پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے توڑ پھوڑ میں ملوث 30 افراد کی شناخت کے بعد صبح سویرے مظاہرین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 18 افراد کو جیل بھی بھجوا دیا ہے۔
لاہور میں بھی کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے. پولیس نے سوشل میڈیا، سی سی ٹی وی کیمروں اور نادرہ کی مدد سے 52 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ مزید کی شناخت کا عمل جاری ہے۔