Buy website traffic cheap

پلوامہ

پلوامہ حملہ : وزیراعظم عمران خان آج قوم کو اعتماد میں لینگے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ کے بعدکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم آج کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ کے بعدکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم آج کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری کریں گے ۔وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے اور بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے ،وزیراعظم عمران خان بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے ۔واضح رہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر الزام تراشی اور دھمکیاں دی جا رہی ہےتاہم وزارت خارجہ بھارتی پروپیگنڈے اور الزامات کو مسترد کرچکی ہے،وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں۔تاہم بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔