Buy website traffic cheap


کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلاہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔

 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی، سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف ذاتی مفادات کو مقدم رکھا، سابق ادوار میں کرپشن نہ ہوتی تو ملک قرضوں میں نہ ڈوبا ہوتا۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا، قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، اپوزیشن لوٹ مار سے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔