Buy website traffic cheap


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ”پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کردیا

لاہوریکم (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج تاریخ کی روزگار فراہم کرنے کی سب سے بڑی سکیم کا افتتاح کر دیا-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر منعقدہ تقریب کے دوران پنجاب روزگار سکیم کا باقاعدہ آغاز کیا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب روزگارسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے اور اس سکیم سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گا-

پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی تکمےل کےلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں-روزگار سکےم کے ذرےعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوںگے اورپنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوںگے

-انہوں نے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کے وےژن کے تحت پنجاب روزگار سکےم کے اجراءکا مقصدپڑھے لکھے اورہنر مند نوجوانوں کو ترجےحی بنےادوں پر قرضے کی سہولت فراہم کرنا ہے -نوجوان ہی نہےں بلکہ چھوٹی اوردرمےانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکےںگے-کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکےںگے اور آگے بڑھائیں گے-انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپورےشن اوربےنک آف پنجاب کے اشتراک سے اےک لاکھ سے اےک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کےے جائےںگے-قرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان ہوں گی-

پنجاب روزگار سکےم سے 20سے 50سال تک کے مرد حضرات، خواتےن اورخواجہ سراءبھی مستفےد ہوسکےںگے اور اس سکےم مےں سپےشل افراد کو بھی شامل کررہے ہےں-ےونےورسٹی گرےجواےٹ، بزنس اےکسپرٹس،ٹےکنےکل اورووکےشنل ٹرےننگ ےافتہ حضرات ،ماحول دوست کاروبار،دستکار،ہنرمندافراد اس قرضہ سکےم سے فائدہ اٹھا کراپنے بزنس کو آگے بڑھا سکتے ہےں ۔

پنجاب روزگار سکےم کے ذرےعے ٹےکسٹائل کے 26سب سےکٹرز سمےت23مختلف شعبوں کے 339سب سےکٹرزکےلئے کاروبار،تجارت اورمےنوفےکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دےئے جائےںگے-ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹےج انڈسٹری کوفروغ ملے گا-پنجاب روزگار سکےم کے تحت قرضے کے اجراءکے عمل کو آسان سے آسان تر بنانے پر توجہ دی گئی ہے

– انہوں نے کہا کہ نوجوان PSIC،بےنک آف پنجاب کی وےب سائٹ کے ذرےعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہےں-درخواست گزار پنجاب روزگار اےپ کے ذرےعے بھی اپلائی کرسکتے ہےں-انہوں نے کہا کہ پاکستان تحرےک انصاف کی حکومت کا وےژن نوجوانوں کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے-

نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے دوسروں کو ملازمتیں دینے کے قابل بنا رہے ہیں – سب سے بڑا سرماےہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرماےہ کاری مےں بدلنے کا عزم رکھتے ہےں -نوجوان پنجاب روزگار سکےم سے مستفےد ہوکر معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوںگے-وزیر اعلی نے کہا کہ میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، ان کی پوری ٹیم ، پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بینک آف پنجاب کے حکام کو مبارکباد دیتا ہوں –

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں میٹرو بنائی گئی لیکن غریب آدمی کی کوئی نہیں سنی گئی -ماضی کے حکمرانوں نے 250 ارب روپے سے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر لگائے لیکن غریب ہنر مند کو ایک پیسہ نہیں دیا-اربوں روپے اگر غریب کے بچوں کو ہنر سکھانے پر لگتے تو آج پاکستان بہت اوپر ہوتا – میٹرو بنانے سے غریب کی بھوک ختم نہیں ہو تی-

ایسے پراجیکٹس شعبدہ بازی اور کک بیکس کے لئے شروع کئے جاتے ہیں – پنجاب میں صنعتی عمل تیز کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں -ماضی کی حکومت کا فوکس عام آدمی نہیں تھا-ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں کمزور طبقے کیلئے کام کر رہے ہیں -صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں

– نوجوانوں کو با اختیار کر کے معیشت کو مضبوط کریں گے -پنجاب روزگار سکیم کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے گا- بینکوں کو ہا¶سنگ سیکٹر میں بھی قرضے دینے کی جانب لیکر آئیں گے – سکیم کو بہتر سے بہتر بنائیں گے -پنجاب روز گار سکیم ایک گیم چینجر ثابت ہو گی- ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ یہ حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے -68 ہزار ایس ایم ایز کو قرض دینے کا ہدف مقرر کیا ہے – نئے کے ساتھ موجودہ بزنس کے لئے قرضہ دیا جائے گا-

وزیر اعلی عثمان بزدار کے ویژن کو عملی شکل دی ہے – مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے پنجاب روز گار سکیم کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی-صوبائی وزرا ، مشیران ، معاونین خصوصی، اراکین اسمبلی،اعلی حکام اوردیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی-