Buy website traffic cheap


پنجاب حکومت نے سکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(نمائندہ آفتاب)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 1،493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جب کہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز کے عزیر و اقارت کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی سکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔