Buy website traffic cheap

مسجد

حکومت نے بہاولپورکی اہم ترین مسجد کا کنٹرول سنبھال لیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابرکا کنٹرول سنبھال لیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس مرکز کو بھارتی ذرائع ابلاغ مبینہ طور پر جیش محمد تنظیم کے تربیتی مرکز سے وابستہ کررہے ہیںجبکہ یہ خالصتا ایک مدرسہ اور جامعہ مسجد ہے جس میں سینکڑوں یتیم اور متوسط طبقے کے طلبا دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق مدرسے میں 70 سے زائد اساتذہ اور 600 سے زائد طالب علم زیرِ تعلیم ہیں جن کی تعلیم جاری رہے گی تاہم پنجاب حکومت اب مدرسے کا نظم و نسق سنبھالے گی اور اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اہلیاں بہاولپور کی بڑی تعداد اس مدرسہ کی کفالت اپنے صدقات اور عطیہ کی طور پر کرتی ہے۔اس کے علاوہ انکو چاول اور اناج کھانے کو عوام مفت دیتے ہیں۔ان کی اور دیگر مدارس کی ماہانہ تفتیش اور تحقیق سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے باقاعدہ کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے اس ادارے کا نظم و نسق حکومت پنجاب نے حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھال لیا۔یہ اقدام 21 فروری کو ہونے والی قومی سلامتی کے اہم اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔