Buy website traffic cheap

پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے اساتذہ کے تبادلوں کے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے اساتذہ کے تبادلوں کے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے. وزیراعلی پنجاب نے اساتذہ کو تبادلوں کیلئے نئی دراخواستیں بھی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کیلئے نئی درخواستوں پرعائد پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ حکومتی اعلان کے بعد تیس نومبرتک متعلقہ اضلاع اساتذہ کے تبادلوں پرنئی درخواستیں وصول کرسکیں گے۔ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر سے آٹھ دسمبر تک درخواستوں کی سکروٹنی کی جائے گی۔ متعلقہ اضلاع دس دسمبرکو اساتذہ کی میرٹ لسٹ آویزاں کریں گے۔ گیارہ سے پندرہ دسمبرتک اساتدہ کے اعتراضات وصول کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق اکیس دسمبر کو اساتذہ کے تبادلوں پر حتمی آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔ پہلے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی اساتذہ کے تبادلے کئے جائیں گے۔