Buy website traffic cheap


پنجاب میں گندم لانیوالی گاڑیوں کو سندھ میں ہی روک لیا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب گندم لانیوالی گاڑیوں کو سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔

گندم کی بین الصوبائی ترسیل کے معاملے پر سندھ اور پنجاب میں تنازعہ پیدا ہو گیا،سول اور عسکری حکام کے ذریعے طے پانے والے معاہدے اور طریقہ کار کے باوجود محکمہ خوراک سندھ کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اپنے ہی سیکرٹری فوڈ سندھ کے تحریری احکامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری پرمٹ رکھنے والی پنجاب جانیوالی گندم سے بھری گاڑیاں روکنا شروع کردیں۔تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر پرمٹ والی گاڑیوں کو سندھ فوڈ کی جانب سے پنجاب کی سرحد کنارے بنائی گئی چار چیک پوسٹوں پر مبینہ طور پرفی گاڑی 1 لاکھ20 ہزار روپے رشوت وصول کر کے گندم لی جانے دی جا رہی ہے،حکومت پنجاب نے سندھ کے عدم تعاون کے پیش نظر گندم کی ترسیل کا معاملہ آج کورونا رابطہ کمیٹی ایجنڈے میں شامل کروا دیا۔علاوہ ازیں پنجاب میں گندم کی نئی فصل سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 500 روپے فی بوری کمی ہو گئی۔ مزید برآں محکمہ خوراک آج ضلع راجن پورکے مراکز پر کسانوں کو باردانہ کا اجراء کرے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے آٹابحران خدشات کے پیش نظرہفتہ قبل سندھ سے 10 ہزار ٹن گندم کی درخواست کی تھی ،ایس اوپیزبھی بن گئے تھے، سیکرٹری فوڈ سندھ نے لیٹر کے باوجود سانگھڑ، پنوں عاقل اور اباڑو میں گاڑیوں کو روک لیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری فوڈ پنجاب وقاص علی محمود نے کہا مسائل ہیں لیکن سندھ سے رابطہ ہے ۔سیکرٹری فوڈ سندھ محمد لئیق نے کہا کہ کچھ مسائل تھے جنہیں دور کر لیا گیا ،دو اضلاع میںگاڑیوں کو جانے دیا گیا ہے ۔ چیک پوسٹوں پر پیسے لئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں گی۔

پاکستا ن فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ بالخصوص لاڑکانہ ڈویژن میں سب سے زیادہ مسائل ہیں ۔