
روسی صدر پوٹن نے اپنی مدت صدارت میں توسیع کے قانون پر دستخط کر دیے
ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس قانونی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت وہ 2036 تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں،
اس قانون کے لیے آئینی تبدیلیوں کی ضرورت تھی جس کے لیے ووٹنگ گزشتہ برس عمل میں آئی تھی، یکم جولائی کو ہونے والی ووٹنگ میں ایک شق کے تحت صدر پوٹن مزید دو ادوار کے لیے روس کے صدر بن سکتے ہیں۔
روسی مےڈےا کے مطابق 68سالہ پوٹن دو دہائیوں سے زائد عرصے سے اقتدار میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وہ بعد میں کریں گے کہ سن 2024 میں اپنی مدت سدارت کے بعد وہ دوبارہ صدارتی امیدوار ہوں گے یا نہیں۔