Buy website traffic cheap


86 سالہ قائم علی شاہ نے صحت مند زندگی کے سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنی صحت کا راز بتادیا۔

قائم علی شاہ 3 مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ رہے ہیں اور وہ آج اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے۔ پیشی کے بعد گفتگو میں سابق وزیراعلیٰ نے اپنی صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سبزیاں کھاتا ہوں اور بھاری غذا سے پرہیز کرتا ہوں جبکہ واک بھی کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 80 سال سے زائد عمر ہونے کے باوجود دل جوان ہے، پارٹی اور زندگی میں فعال ہوں۔ قائم علی شاہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ’ایسی ویسی‘ کوئی عادت بھی نہیں ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں جو لیڈرز بیمار ہیں انہیں کوئی ’ایسی ویسی‘ عادت ہو۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان لیڈر پر بھی کیس بنائے گئے، ہمارے رہنما گرفتار ہورہے ہیں اور یہ زیادتی ہے۔