Buy website traffic cheap

آرمی چیف

مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنا ہو گا

روالپنڈی:  آرمی چیف جنرل باجوہ  کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں ہم سب کو ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر کورونا کے خلاف بلوچستان میں جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کے لیے حفاظتی طبی آلات اور دیگر طبی سامان کوئٹہ بھیجا جارہاہے۔ آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق طبی آلات کی ا یمرجنسی سپلائی کوئٹہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے اور بلوچستان کے طبی عملے کے لیے ضروری سامان بھجوادیا گیا ہے۔ مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مطلوبہ وسائل کے حصول اور فراہمی کے لیے سخت کوشش کررہی ہے۔