Buy website traffic cheap


قندیل بلوچ قتل کیس: ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور(ویب ڈیسک) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کیس میں گواہ کے طور پر پیش نہ ہونے پر عدالت نے ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں، ناقابل ضمانت وارنٹ ماڈل کورٹ ملتان نے جاری کیے۔ ماڈل کورٹ ملتان کی طرف سے بار بار طلبی کے نوٹس بھیجے گئے تاہم طلبی کے باوجود ڈی ایس پی عطیہ ناہید جعفری پیش نہیں ہوئیں جس پر عطیہ جعفری کے وارنٹ جاری ہوئے۔ ماڈل کورٹ نے عطیہ جعفری کو گرفتار کر کے 17 ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔