Buy website traffic cheap


اپوزیشن نے منہ کی کھائی، تحریک عدم اعتماد واپس لے لی: قاسم سوری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی ہے۔

قاسم سوری نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے بھاگ گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن نے 2019 میں بھی میرے خلاف تحریک اعتماد کی ناکام کوشش کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت بھی اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں ہوئے تھے۔

قاسم سوری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اتنےلوگ ہی نہیں ہیں کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کراسکے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے سے دستخط شدہ فہرست لگا کرتحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔