Buy website traffic cheap

PSL5, Multan Sultans, Quetta Gladiators, Multan Stadium, Match , Target, Rilee Rosouw

ملتان سلطانزکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے 12 ویں میچ میں ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو جیتنے کیلئے 200 رنز کا ہدف دیدیا ہے.

ملتان سلطانز نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا مگر 21 رنز کے سکور پر ذیشان اشرف اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیمز وائنس تھے جنہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 29 بنائے، وہ محمد نواز کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ معین علی بھی ملتان سلطانز کو بڑی پارٹرنر شپ فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ صرف 6 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ آج کے میچز میں ملتان کو ہوم گراؤنڈ ہونے کا فائدہ حاصل ہوگا تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھے کھیل کے ذریعے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سیزن میں 4 میچز کھیلے ہیں، دونوں نے 3 میں کامیابی حاصل کی ہے، تاہم بہترین رن ریٹ کے باعث ملتان سلطانز 6 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ بھی 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔