Buy website traffic cheap

فائیو جی سپورٹ

کوالکم آئند ہ سال فائیو جی سپورٹ کرنے والی چپ فروخت کیلئے پیش کرے گی

لاہور(ویب دیسک ) پوری دنیا اگلے سال اسمارٹ فون میں تین تبدیلیوں کی شدت سے منتظر ہے: اول، فائیوجی، دوم اے آئی یا مصنوعی ذہانت اور سوم کئی لینس والے کیمرے، تاہم پہلی دو تبدیلیوں کے لیے مناسب ہارڈویئر کی تلاش تھی اور اس تناظر میں اسمارٹ فونکیلئے پروسیسربنانے والی مشہور کمپنی کوالکم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس فائیو جی سپورٹ کرنے والی چپ فروخت کے لیے پیش کرے گی۔کوالکم کے مطابق اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر میں فائیو جی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( مصنوعی ذہانت) یا مختصراً اے آئی کے مکمل لوازمات موجود ہوں گے۔
اس اہم اعلان کے بعد اب توقع کی جارہی ہے کہ اگلے برس کے آخر تک اولین فائیوجی فون استعمال ہوسکیں گے تاہم اس کا انحصار خود سیل فون کمپنیوں پر ہوگا کہ آیا وہ اس کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ہر سال کوالکم اپنے موبائل فون پروسیسر کا اعلان کرتی ہے جو اگلے 12 برس تک اینڈروئڈ فونز کی زینت بنے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کوالکم کمپنی کو اب تک کوئی بھی کمپنی شکست نہیں دے سکی اگلے سالکیلئے اسنیپ ڈریگن 855 سسٹم آن اے چپ (ایس او سی) ہوگا جو فائیو جی کو سپورٹ کرتا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی اسمارٹ فون مواصلات میں ڈیٹا ٹرانسفر کے لحاظ سے ایک انقلاب ہوگی۔ جس میں ڈیٹا کی رفتار کئی گنا بڑھ جائے گی اور اپ لوڈ اور ڈاو¿ن لوڈ میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔ اس میں اے آئی کیلئے ایک بالکل نیا انجن شامل کیا گیا ہے۔