Buy website traffic cheap

PSL5,Quetta Gladiators, Islamabad United, Toss, Karachi

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے افتتاحی میچ میں‌کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے.

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں استاد راحت فتح علی خان، سجاد علی، آئمہ بیگ اور دیگر گلوکار آواز کا جادو جگایا۔ افتتاحی میچ سے قبل ہی پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ پہلی بار تمام میچز پاکستان میں ہونے پر شائقین کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ کھیل کے میدان آباد ہونے پر پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھر گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ شائقین کراچی کو پورے میچز پاکستان میں کرانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ اہل کراچی کو مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا سفر آسان نہیں تھا۔ پی سی بی اور ان کے چیئرمین احسان مانی کا تعاون پر شکر گزار ہوں۔ ہم پی ایس ایل فائیو کو کامیاب کروائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ تمام ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو پی ایس ایل فائیو میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس موقع پر میں وفاق، صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ سپانسر کا بھی شکر گزار ہوں۔ احسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔ 17 مارچ 2019ء کو پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کرانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا۔ اگلے سال پشاور میں بھی میچوں کا انعقاد کرائیں گے۔