Buy website traffic cheap


کوئٹہ جیل انتظامیہ کا کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو لینے سے انکار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔

جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ایک انڈر ٹرائل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا۔

جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس پہلے ان قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت انے کی صورت میں قیدی کو ہسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے اور قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔

واضح رہےکہ ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جب کہ قیدیوں میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹس نے ان کی ضمانتوں پر رہائی کے احکامات دیے تھے جو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیے۔